0
Monday 19 Jan 2015 08:40

محبت رسول (ص) کو مسلمانوں کے دلوں سے ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، مفتی گلزار نعیمی

محبت رسول (ص) کو مسلمانوں کے دلوں سے ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، مفتی گلزار نعیمی
اسلام ٹائمز۔ سیرت مصطفی (ص) سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مفتی گلزار نعیمی کا کہنا تھا کہ آج دنیا کے سامنے پیش کیا جانے والا اسلام محبت مصطفی (ص) سے خالی ہے، محبت رسول (ص) کو دانستہ طور پر مسلمانوں کے دلوں سے ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، جس کے خلاف ہمیں اٹھ کھڑے ہونا چاہیے، حضور (ص) کی محبت کا پہلو اصل دین ہے۔ اگر سرکار دو عالم کی ذات مقدسہ (ص) کو دین سے نکال دیا جائے تو باقی کچھ نہیں رہ جاتا، صرف منافقت باقی بچتی ہے، پھر یہ اسلام ہیلری کلنٹن کا پسندیدہ اسلام تو ہو سکتا ہے، محمد مصطفیٰ (ص) کا نہیں ہو سکتا۔ انسانیت کا شرف حضور (ص) کی ذات گرامی کے صدقے ہے۔
خبر کا کوڈ : 433534
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش