QR CodeQR Code

شام میں غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں کے میزائل حملے میں حزب اللہ کے متعدد جوان شہید

19 Jan 2015 10:44

اسلام ٹائمز: العالم ٹی وی چینل نے رپورٹ دی ہے کہ اسرائیل کا یہ حملہ شام کے قنیطرہ علاقے میں ہوا جس میں شہید عماد مغنیہ کے فرزند جہاد مغنیہ بھی شہید ہوگئے، اسرائیل کے اس حملے میں حزب اللہ کے ایک کمانڈر اور ماہر ابو عیسی بھی شہید ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ شام میں غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں کے میزائل حملے میں لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے متعدد جوان شہید ہوگئے، العالم ٹی وی چینل نے رپورٹ دی ہے کہ اسرائیل کا یہ حملہ شام کے قنیطرہ علاقے میں ہوا جس میں شہید عماد مغنیہ کے فرزند جہاد مغنیہ بھی شہید ہوگئے، اسرائیل کے اس حملے میں حزب اللہ کے ایک کمانڈر اور ماہر ابو عیسی بھی شہید ہوئے، حزب اللہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں اپنے متعدد مجاہدین کی شہادت کی تائید کی گئی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے جنگی ہیلی کاپٹر نے اس مقام پر میزائل فائر کئے جس میں متعدد مجاہدین شہید ہوگئے۔


خبر کا کوڈ: 433553

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/433553/شام-میں-غاصب-صیہونی-حکومت-کے-فوجیوں-میزائل-حملے-حزب-اللہ-متعدد-جوان-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org