0
Monday 19 Jan 2015 11:10

آزاد کشمیر، حکومت کی سیلاب متاثرین کو معاوضہ دینے سے معذرت

آزاد کشمیر، حکومت کی سیلاب متاثرین کو معاوضہ دینے سے معذرت
اسلام ٹائمز۔ حکومت آزاد کشمیر کا بجٹ خسارہ 14 ارب روپے سے تجاوز کر گیا۔ آزاد کشمیر حکومت نے 2014ء میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے متاثرین کو معاوضہ کی ادائیگی سے معذرت کر لی ہے۔ متاثرین سیلاب کو معاوضہ کی ادائیگی کے لیے وفاقی حکومت سے 1 ارب 13 کروڑ 15 لاکھ کی گرانٹ جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے مگر وفاق سے ابھی تک کوئی مثبت جواب نہیں ملا۔ تاہم وفاقی وزارت خزانہ نے آزاد کشمیر حکومت کو اپنے شاہانہ اخراجات اور غیرترقیاتی اخراجات کم کرکے خسارہ پورا کرنے کی ہدایت کی ہے۔ آزاد حکومت کے سیکرٹری خزانہ نے وفاقی وزیر خزانہ کو خط کے ذریعے آزاد کشمیر کی مالی مشکلات سے آگاہ کیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ آزاد کشمیر حکومت اپنی مالی مشکلات اور بجٹ خسارے کی وجہ سے بارشوں اور سیلاب کے متاثرین کو معاوضہ ادا نہیں کر سکتی۔ خط میں کہا گیا ہے کہ رواں سال کی پہلی ششماہی میں آمدن اور اخراجات کا فرق 6 ارب کے قریب ہے جبکہ اب تک حکومت 1 ارب 30 کروڑ 48 لاکھ سے زائد کا اووڈرافٹ جاری کر چکی ہے اس لیے آزاد حکومت کو وفاقی حکومت 1 ارب 13 کروڑ 15 لاکھ روپے جاری کرے تاکہ متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کی جا سکے۔
خبر کا کوڈ : 433557
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش