0
Monday 19 Jan 2015 11:22

شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے میں6 افراد ہلاک

شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے میں6 افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ تحصیل شوال میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق امریکی جاسوس طیارے نے شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال کے گاؤں شاہی خیل میں ایک گھر پر 2 میزائل داغے جس کے نتیجے میں مکان مکمل طور پر تباہ اور وہاں موجود 6 افراد ہلاک ہو گئے۔ امریکی جاسوس طیاروں کی جانب سے رواں سال کا یہ تیسرا ڈرون حملہ جس میں ہلاکتیں سامنے آئی ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی جاسوس طیاروں نے شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں ہی دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا۔
خبر کا کوڈ : 433558
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش