QR CodeQR Code

کرم ایجنسی،6 مغوی طلبہ جرگے میں مذاکرات کے بعد بازیاب

8 Nov 2010 13:29

اسلام ٹائمز:17 جولائی کو فوج کی زیر نگرانی پاراچنار سے پشاور جانے والے اہل تشیع کے قافلے میں شامل مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد نے لوئر کرم میں چارخیل کے مقام پر حملہ کیا تھا۔حملے میں 7 خواتین سمیت 18 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے تھے


پاراچنار:اسلام ٹائمز-17 جولائی کو کرم ایجنسی میں لوئر کرم کے علاقے چارخیل سے اغوا ہونے والے 6 طلبہ کو مذاکرات کے بعد شیعہ سنی امن جرگے میں بازیاب کرا لیا گیا۔ان کی بازیابی کے لئے جرگہ ممبران اور قبائلی عمائدین نے مذاکرات کئے اور کامیاب مذاکرات کے بعد مغوی طلبہ کو اتوار کے روز بازیاب کرا لیا گیا۔ایک جرگہ ممبر نے اسلام ٹائمز کے نمائندے کو بتایا کہ مغوی طلبہ کی بازیابی امن کے لئے کی جانے والی کوششوں میں کافی معاون ثابت ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ امن جرگہ اس وقت امن معاہدہ مری پر عمل کرانے اور کرم ایجنسی پشاور مین شاہراہ کھولنے کے لئے بھی ٹھوس اقدامات کرنے کی کوششیں کر رہا ہے۔ 
یاد رہے کہ 17 جولائی کو فوج کی زیر نگرانی پاراچنار سے پشاور جانے والے اہل تشیع کے قافلے میں شامل مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد نے لوئر کرم میں چارخیل کے مقام پر حملہ کیا تھا۔حملے میں 7 خواتین سمیت 18 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔جبکہ حملہ آور دو سگے بھائیوں سمیت 6 طلبہ کو اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے تھے۔جس کیوجہ سے کرم ایجنسی میں فسادات پھوٹ پڑے تھے،جس میں تقریبا دو سو افراد جان بحق اور سینکڑوں مکانات نذرآتش ہو گئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 43358

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/43358/کرم-ایجنسی-6-مغوی-طلبہ-جرگے-میں-مذاکرات-کے-بعد-بازیاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org