QR CodeQR Code

پیٹرول کے بحران سے شرمندہ ہیں، ذمہ داروں کی صرف معطلی ہی کافی نہیں، بھرپور کارروائی ہوگی، عابد شیر علی

19 Jan 2015 16:08

اسلام ٹائمز: فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ نہروں کی بندش کی وجہ سے بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوا تاہم پچیس جنوری کے بعد تھرمل پاور کی پیداوار دوبارہ شروع ہو جائیگی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا ہے کہ پیٹرول کے بحران سے شرمندہ ہیں، اس کے ذمے داروں کی معطلی ہی کافی نہیں، بھرپور کارروائی ہوگی، معاملے کی مکمل چھان بین ہورہی ہے۔ فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ بجلی اور گیس کے بعد پیٹرول کی قلت پر بہت دکھ ہے اور اس پر عوام سے شرمندہ بھی ہیں۔ انہوں نے اس کو حکومت کے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ذمے داروں کی صرف معطلی ہی کافی نہیں ان کے خلاف بھرپور کارروائی ہوگی۔ عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ نہروں کی بندش کی وجہ سے بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوا تاہم پچیس جنوری کے بعد تھرمل پاور کی پیداوار دوبارہ شروع ہوجائیگی۔ وزیر مملکت نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عمران خان خود فیصلے کرکے عدلیہ اور عوامی مینڈیٹ کی توہین نہ کریں۔


خبر کا کوڈ: 433634

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/433634/پیٹرول-کے-بحران-سے-شرمندہ-ہیں-ذمہ-داروں-کی-صرف-معطلی-ہی-کافی-نہیں-بھرپور-کارروائی-ہوگی-عابد-شیر-علی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org