QR CodeQR Code

امت مسلمہ کے مسائل کی بڑی وجہ باہمی ناچاکی ہے، تہور حیدری

19 Jan 2015 19:45

اسلام ٹائمز: آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ سانحہ پشاور نے پوری قوم کو بیدار کر دیا ہے معصوم بچوں کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے، تمام طلباء تنظیمیں اس بات پر متفق ہیں کے دہشت گردوں کے خلاف بے رحمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر تہور حیدری نے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں طلباء سے حالات حاضرہ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت قابل افسوس ہے جس سے واضع ہوتا ہے کہ اس منحوس سازش میں عالمی سامراج اور اس کے آلہ کار ملوث ہیں تاکہ مغربی دنیا کو اسلامی بیداری سے محروم رکھا جا سکے، اسرائیلی وزیراعظم کس بنا پر دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں، فرانس کے کارٹونسٹ بڑے دہشت گرد ہیں، جنہوں نے غزہ میں ظلم و بربریت کے پہاڑ ڈھائے، حالیہ کارروائی میں اسرائیل اور داعش ملوث ہے جو گریٹر اسرائیل کے منحوس نقشہ میں رنگ بھرنے کے خواب دیکھنے میں مگن ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امت مسلمہ کے مسائل کی بڑی وجہ باہمی ناچاکی ہے، دشمن یہ چاہتا ہے کہ اُمت تقسیم رہے اور وہ اپنی سازشی کارروائیوں میں ملوث رہے۔ انہوں نے سانحہ پشاور کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس عظیم سانحہ نے پوری قوم کو بیدار کر دیا ہے معصوم بچوں کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے، تمام طلباء تنظیمیں اس بات پر متفق ہیں کے دہشت گردوں کے خلاف بے رحمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی جارحیت اسرائیلی کی بوکھلاہٹ اور درندگی کو واضع کرتی ہے، اسرائیل کی تاریخ مظلوم فلسطیننوں پر ظلم و بربرہت سے بھری پڑی ہے اور اسرائیلی جارحیت پر انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی مجرمانہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 433691

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/433691/امت-مسلمہ-کے-مسائل-کی-بڑی-وجہ-باہمی-ناچاکی-ہے-تہور-حیدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org