0
Monday 19 Jan 2015 21:10

باجوڑ ایجنسی میں جھڑپ، 3 سیکورٹی اہلکار شہید، 7 دہشتگرد ہلاک

باجوڑ ایجنسی میں جھڑپ، 3 سیکورٹی اہلکار شہید، 7 دہشتگرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ باجوڑ ایجنسی میں دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں کیپٹن سمیت 3 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے جب کہ جوابی کارروائی میں 7 دہشت گرد بھی مارے گئے۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ باجوڑ ایجنسی کے علاقے بانڈہ میں سرچ آپریشن کے دوران ہوئی، جہاں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کرکے کیپٹن سمیت 3 اہلکاروں کو شہید اور 3 کو زخمی کردیا۔ تاہم سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے حملے کا بھرپور جواب دیا اور جوابی کارروائی کرتے ہوئے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید دہشت گردوں کے تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا جب کہ زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 433726
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش