QR CodeQR Code

لاہور، دہشتگردوں کو شناختی کارڈ بنا کر دینے والا نادرا کا اہلکار گرفتار

19 Jan 2015 21:27

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق ملزم شاہد نادرا سنٹر کامونکی میں تعینات تھا جب کہ اس کا تعلق گوجرانوالہ سے بتایا جاتا ہے، شاہد دہشتگردوں کو شناختی کارڈ کے علاوہ دیگر حساس معلومات بھی فراہم کرتا تھا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ملزم سے تفتیش کی جا رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پولیس نے لاہور کے علاقے مغل پورہ سے نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے ایک ڈیٹا انٹری آپریٹر کو گرفتار کیا ہے جس نے کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں سے 8 لاکھ روپے لے کر 21 کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ بنا کر دیئے تھے۔ ذرائع کے مطابق ملزم شاہد نادرا سنٹر کامونکی میں تعینات تھا جب کہ اس کا تعلق گوجرانوالہ سے بتایا جاتا ہے۔ ذرائع کے مطابق شاہد دہشتگردوں کو شناختی کارڈ کے علاوہ دیگر حساس معلومات بھی فراہم کرتا تھا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ملزم سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نے بہت سے انکشافات کئے ہیں جن کے پیش نظر نادرا میں کچھ مزید ملازمین کی گرفتاریاں بھی متوقع ہیں جبکہ جن دہشتگردوں کو شناختی کارڈ جاری کئے گئے ہیں ان کی تلاش بھی شروع کر دی گئی ہے۔ ملزم شاہد کے خلاف نادرا کی جانب سے پولیس کو دی جانے والی درخواست پر کارروائی کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 433734

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/433734/لاہور-دہشتگردوں-کو-شناختی-کارڈ-بنا-کر-دینے-والا-نادرا-کا-اہلکار-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org