0
Monday 8 Nov 2010 15:15

عراق میں حکومت سازی کا معاہدہ طے،نوری المالکی وزیراعظم رہیں گے

عراق میں حکومت سازی کا معاہدہ طے،نوری المالکی وزیراعظم رہیں گے
 بغداد:اسلام ٹائمز-عراق میں عام انتخابات کے 8 ماہ بعد شراکت اقتدار کا معاہدہ طے پا گیا۔ سرکاری ترجمان کے مطابق معاہدے کے تحت نوری المالکی وزیراعظم کے منصب پر فائز رہیں گے۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سرکاری ترجمان علی الدباغ کا کہنا ہے کہ حکومت سازی کا معاہدہ گذشتہ روز طے پایا۔ معاہدے کے تحت نوری المالکی وزیراعظم کے منصب پر فائز رہیں گے جبکہ سابق وزیراعظم ایاد علاوی کا اتحاد العراقیہ سپیکر کے عہدے کے لئے اپنا امیدوار چنے گا۔ سپیکر کے انتخاب کے لئے پارلیمنٹ کا اجلاس جمعرات کو ہو گا۔ ترجمان کے مطابق نوری المالکی اور ایاد علاوی آج معاہدے کا باضابطہ اعلان کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ہی ایاد علاوی نے کہا تھا کہ نوری المالکی کی نیشنل یونین پارٹی کے ساتھ حکومت تشکیل دینا قابل قبول نہیں۔مارچ کے انتخابات میں عراق میں عراقی اتحاد پارٹی نے 91، نوری المالکی کی قیادت میں اتحاد قانون پارٹی نے 89 سیٹیں حاصل کی تھیں۔
اس وقت عراق کے لوگ علاوی کو امریکہ کا حمایتی سمجھتے ہیں۔ اور سمجھتے ہیں کہ 2004ء میں وہ براہ راست امریکہ کے تعاون سے وزیراعظم بنے تھے۔علاوی نے اسی طرح عراقی عوام پر 2004ء میں امریکہ کی طرف سے انسان کش حملوں کی حمایت کی تھی۔ جیسے 2004ء میں فلوجہ پر حملہ،جس میں 800 افراد جان بحق ہو گئے تھے۔اسی طرح مقتداء صدر کی پیروکار مہدی ملیشیاء پر حملے کی بھی انہوں نے حمایت کی تھی۔یاد رہے کہ ایاد علاوی بعث پارٹی کا سابقہ رکن ہے جس کے امریکہ برطانیہ اور سعودی عرب کے ساتھ قریبی روابط ہیں۔
خبر کا کوڈ : 43374
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش