QR CodeQR Code

نظام مصطفیﷺ کے نفاذ کی جدوجہد جاری رہے گی، اویس نورانی

21 Jan 2015 19:23

اسلام ٹائمز: فیصل آباد میں میلاد کنفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جے یو پی کے رہنما نے کہا کہ جن لوگوں نے پاکستان بنانے میں کردار ادا کیا، آج وہ اس نظام سے باہر ہیں اور وہ لوگ جنہوں نے پاکستان کی مخالفت کی آج اقتدار کے مزے لے رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان کے زیر اہتمام میلاد مصطفیﷺ کانفرنس جناح کالونی میں فیصل آباد میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پاکستان کا قیام حضورﷺ کے نعلین پاک کا صدقہ ہے۔ کانفرنس میں جماعت کے مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ محمد اویس نورانی نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر صوفی اسماعیل، محمد جاوید اختر، مفتی عبدالشکور رضوی، مرزا محمد اصغر، ریاست علی شاہ، منصور الحق شاہ، سید فضل قدیر، فضل الرحمن نورانی، لیاقت نذر، علامہ مشتاق ہاشمی، محمد امین نورانی و دیگر مقامی رہنما بھی موجود تھے۔ صاحبزادہ محمد اویس نورانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا قیام حضورﷺ کے نعلین پاک کا صدقہ ہے، ہمیں چاہئے کہ اس ملک میں رسول اﷲ ﷺ کے نظام کو رائج کریں، لیکن ایک کہتا ہے کہ نیا پاکستان بنائیں گے، تو دوسرا کہتا ہے پرانے پاکستان سے ہی کام چلائیں گے، جن لوگوں نے پاکستان بنانے میں کردار ادا کیا، آج وہ اس نظام سے باہر ہیں اور وہ لوگ جنہوں نے پاکستان کی مخالفت کی آج اقتدار کے مزے لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ آپس میں اتحاد پیدا کیا جائے، توہین آمیز خاکوں پر حکمران خاموش ہیں، ہم مقام مصطفیﷺ کے تحفظ اور نظام مصطفیﷺ کے نفاذ کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔


خبر کا کوڈ: 433743

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/433743/نظام-مصطفیﷺ-کے-نفاذ-کی-جدوجہد-جاری-رہے-گی-اویس-نورانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org