0
Tuesday 20 Jan 2015 00:07

وفاقی حکومت کیجانب سے اسکردو کیلئے بوئنگ سروس فراہمی کا وعدہ پورا نہیں ہو سکا

وفاقی حکومت کیجانب سے اسکردو کیلئے بوئنگ سروس فراہمی کا وعدہ پورا نہیں ہو سکا
اسلام ٹائمز۔ سابق حکومت کے اعلانات پر تنقید کرنے والی پاکستان مسلم لیگ نواز کی وفاقی حکومت نے بوئنگ کی پرواز ختم کر کے مسافروں کو اے ٹی آر پر ڈال دیا اور کرائے میں کمی کرنے کی بجائے اضافہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی سابق وفاقی حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان میں فضائی سروس کو بہتر کرنے اور خصوصا اسکردو ائیرپورٹ کو آل ویدر سمیت انٹرنیشنل قرار دینے کے اعلان پر پاکستان مسلم لیگ نواز کی صوبائی اور وفاقی حکومت نے سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور عوام کو یقین دلایا تھا کہ انکی حکومت کے قیام کے بعد جی بی کے مسافروں کو بہترین فضائی سفری سہولیات فراہم کی جائیگی اور بہت جلد اسکردو ائیرپورٹ کو انٹرنیشنل بنانے کا درجہ دیا جائے گا تاہم ڈیڑھ سال کا عرصہ گزرنے کے باؤجود وفاقی حکومت اپنے وعدے پر عمل درآمد نہیں کر سکی بلکہ بوئنگ سروس کو ختم کر کے اے ٹی آر کی سروس شروع کر دی ہے جبکہ کرائے بدستور بوئنگ سروس کے لیے جا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 433759
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش