0
Tuesday 20 Jan 2015 01:07

اپوزیشن جماعتوں کا پیٹرول بحران پر قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے پر اتفاق

اپوزیشن جماعتوں کا پیٹرول بحران پر قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے پر اتفاق
اسلام ٹائمز۔ قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے قومی اسمبلی میں موجود سیاسی جماعتوں کے رہنماوں سے پیٹرول کے بحران پر ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے اور ملک کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے، تفصیلات کے مطابق، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے فاروق ستار، افراسیاب خٹک، آفتاب شیر پاو سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماوں سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ تمام جماعتوں کے رہنماوں نے پیٹرول بحران پر قومی اسمبلی کے اجلاس کیلئے ریکوزیشن جمع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ اپنے بیان میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا دعویٰ کرنے والوں نے پیٹرول ہی ختم کردیا، عام آدمی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے۔ اسلام آباد سے جاری بیان میں خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت صرف گیس، بجلی اور پیٹرول کی فراہمی میں ناکام نہیں ہوئی بلکہ اس نے عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونیوالی کمی میں بھی انصاف نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے ہی بحرانوں کے بارے میں آگاہ کر دیا تھا لیکن حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت بحرانوں کو حل کرنے میں سنجیدہ نہیں اور یہ جمہوریت کیلئے اچھا شگون نہیں ہے، اگر لوگوں کو ان کے حقوق نہ ملے تو وہ حکومت کی مخالفت کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 433774
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش