0
Tuesday 20 Jan 2015 13:06

حکومت عوام کے مسائل کم کرنے کے بجائے ملک کو مسائل کی دلدل میں دھکیلنا چاہتی ہے، غنویٰ بھٹو

حکومت عوام کے مسائل کم کرنے کے بجائے ملک کو مسائل کی دلدل میں دھکیلنا چاہتی ہے، غنویٰ بھٹو
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) کی چیئرپرسن غنویٰ بھٹو نے ملک میں تیل کے سنگین بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں بجلی اور گیس کے بعد اب تیل کا بحران اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ حکومتی ماہرین عوام کے مسائل و مشکلات کم کرنے کے بجائے ملک کو مسائل کی دلدل میں دھکیلنا چاہتے ہیں۔ ستر کلفٹن سے جاری ہونیوالے ایک بیان میں غنویٰ بھٹو نے کہا کہ نواز حکومت کا یہ وعدہ تھا کہ چھ ماہ کے اندر ملک سے توانائی کے بحران کا خاتمہ کردیں گے لیکن اس کے برعکس انہوں نے ملک کو نت نئے بحرانوں کے نذر کردیا ہے اور دہشتگردی سمیت دیگر اہم مسائل کا مستقل حل تلاش کرنے کے بجائے شارٹ کٹ تلاش کئے جارہے ہیں اور توانائی کے متبادل نئے طریقے اپنانے کے بجائے توانائی کے پرانے طریقوں سے توانائی پیدا کی جارہی ہے یا پھر بیرونی ممالک سے بھاری رشوت کے عوض رینٹل پاور پراجیکٹ خریدے جارہے ہیں تاکہ حکومتی نمائندوں کوبھاری رشوت مل سکے۔ غنویٰ بھٹو نے حکومت وقت پر زور دیا ہے کہ تیل کے موجودہ بحران کی عدالتی تحقیقات کرائی جائے تاکہ حقیقت عوام کے سامنے لائی جاسکے اور ملوث افسر شاہی اور وزیروں مشیروں کو کڑی سزا دی جائے۔
خبر کا کوڈ : 433859
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش