QR CodeQR Code

کراچی میں خون کی ہولی کھیلنے والوں کا بھی سب کو پتا ہے، شرجیل میمن

20 Jan 2015 13:30

اسلام ٹائمز: اپنے ایک بیان میں وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ ایم کیو ایم کی جانب سے سندھ میں مارشل لاء کا مطالبہ جمہوری نہیں ہے، اس طرح کے مطالبے کرنے والوں کو ناکامی ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات سندھ اور پیپلز پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں خون کی ہولی کھیلنے والوں کا سب کو پتا ہے، شہر کو بوری بند لاشیں دینے والوں کے لئے نہیں چھوڑ سکتے۔ اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا کہ ایم کیو ایم کی جانب سے سندھ میں مارشل لاء کا مطالبہ جمہوری نہیں ہے، اس طرح کے مطالبے کرنے والوں کو ناکامی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکن ہمیشہ ہی دہشت گردی کا شکار رہی ہے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی میں خون کی ہولی کھیلنے والوں کا بھی سب کو پتا ہے، شہر کو دہشتگردوں بھتہ خوروں اور بوری بند لاشیں دینے والوں کے لئے نہیں چھوڑ سکتے۔


خبر کا کوڈ: 433871

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/433871/کراچی-میں-خون-کی-ہولی-کھیلنے-والوں-کا-بھی-سب-کو-پتا-ہے-شرجیل-میمن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org