0
Tuesday 20 Jan 2015 14:16

افتخار چوہدری عمران خان پر 20 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا

افتخار چوہدری عمران خان پر 20 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا
اسلام ٹائمز۔ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف 20 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا۔ عمران خان نے سابق چیف جسٹس پر 2013ء کے انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگایا تھا۔ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے متعدد بار اپنی پریس کانفرنسز اور جلسوں میں سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری پر انتخابات میں مبینہ دھاندلی کرانے کے الزامات عائد کئے تھے جس پر سابق چیف جسٹس نے ان کے خلاف ہرجانے کا دعوی دائر کرنے کا اعلان کر رکھا تھا۔ اسی سلسلے میں آج سابق چیف جسٹس کے وکلاء نے اسلام آباد کی ایک سیشن کورٹ میں عمران خان کے خلاف 20 ارب روپے ہرجانے کا دعوی دائر کیا۔ افتخار چوہدری کے وکلا کا کہنا تھاکہ عمران خان نے جھوٹے اور بےبنیاد الزامات لگا کر سابق چیف جسٹس کی عزت اچھالی۔ افتخار چوہدری عدالت میں پیش ہونے کے لئے تیار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 433883
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش