QR CodeQR Code

موجودہ دور حکومت زرداری کے دور سے بھی بھیانک ہے، عمران خان

20 Jan 2015 14:26

اسلام ٹائمز: پشاور روانگی سے قبل بنی گالا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان نے کہا کہ آج ان کے ساتھ کوئی پروٹوکول نہیں ہوگا۔ آج شہید بچوں کے والدین کو وزیراعلی ہاؤس بلایا ہے چاہتے ہیں کہ شہداء کے والدین کا غم بانٹیں۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پیٹرولیم بحران حکومت کے خلاف سازش ہے تو یہ نون لیگ کے اندر سے ہے، شکر ہے دھرنا ختم ہو گیا ورنہ یہ الزام بھی ہم پر ہوتا۔ جب تک شفاف انتخابات نہیں ہونگے حقیقی جمہوریت نہیں آ سکتی۔ پشاور روانگی سے قبل بنی گالا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آج ان کے ساتھ کوئی پروٹوکول نہیں ہوگا۔ آج شہید بچوں کے والدین کو وزیراعلٰی ہاؤس بلایا ہے چاہتے ہیں کہ شہداء کے والدین کا غم بانٹیں۔ پٹرول بحران کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ پٹرول بحران کی سازش نون لیگ کے اندر سے ہی ہوئی۔ پنجاب بھر میں پٹرول بحران پر احتجاج ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیا پٹرول بحران بھی دھرنوں کی وجہ سے ہوا، موجودہ دور زرداری کے دور سے بھی بھیانک ہے۔ عمران خان نے کہا کہ دھاندلی کیخلاف لوگ پہلی مرتبہ سڑکوں پر نکلے۔ جوڈیشل کمیشن پاکستان کے مستقبل کےلئے ضروری ہے۔ عمران خان کا کہنا تھاکہ حکمران عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو گئے ہیں، بجلی کی قیمت کم کرنے کے بجائے مزید ٹیکس لگا دیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 433886

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/433886/موجودہ-دور-حکومت-زرداری-کے-سے-بھی-بھیانک-ہے-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org