0
Tuesday 20 Jan 2015 09:30

اپنی پناہ گاہیں آمادہ کر لیں، سید مقاومت کا اسرائیلیوں کو انتباہ

اپنی پناہ گاہیں آمادہ کر لیں، سید مقاومت کا اسرائیلیوں کو انتباہ
اسلام ٹائمز۔ حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے اپنے دو کلمے کے ایک پیغام میں صیہونیوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی اپنی پناہ گاہیں تیار کرلیں۔ مختلف خبر رساں اداروں نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی اپنی پناہ گاہیں آمادہ کرلیں۔ اطلاعات کے مطابق حزب اللہ کے سربراہ نے اپنے مختصر اور دو جملوں پر مشتمل اس  پیغام میں، جو عربی اور عبری زبانوں میں حسن نصراللہ کی تصویر کے ساتھ المنار کی سائٹ پر دیکھا جاسکتا ہے، اسرائیل کو خـبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی پناہ گاہیں آمادہ کرلیں۔ بعض خبری ذرائع سید حسن نصر اللہ کے انہی دو کلمات کو اسرائیل کے خلاف اعلان جنگ سے تعبیر کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ اسرائیلی فوجی ہیلی کاپٹروں نے اتوار کی رات کو شام کے علاقے قنیطرہ میں حملہ کرکے حزب اللہ کے 6 مجاہدین کو شہید کردیا تھا۔ شہداء میں شہید عماد مغنیہ کے فرزند شہید جہاد مغنیہ بھی شامل ہیں۔ حزب اللہ لبنان کے پیغام کے بعد اسرائیلیوں پر شدید خوف و ہراس طاری ہوگیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 433938
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش