0
Tuesday 20 Jan 2015 22:18

گستاخانہ خاکوں کے خلاف المحمدیہ سٹوڈنٹس کا لاہور میں احتجاجی مظاہرہ

گستاخانہ خاکوں کے خلاف المحمدیہ سٹوڈنٹس کا لاہور میں احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ جماعت الدعوۃ کے طلبا ونگ المحمدیہ سٹوڈنٹس نے آج لاہور میں پنجاب اسمبلی کے سامنے فیصل چوک میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے کتبے اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر فرانسیسی حکومت اور فرانسیسی اخبار کی انتظامیہ کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فرانس کی مصنوعات کا بائیکاٹ کر دے اور فرانس کے ساتھ تجارتی و سفارتی تعلقات منقطع کر دیئے جائیں۔ مقررین نے کہا کہ امت مسلمہ حرمت رسول ﷺ پر متحد ہو جائے اور دشمنان اسلام کو اپنے باہمی اتحاد سے پیغام دے کہ ہمارے لئے حرمت رسول ﷺ سے بڑھ کر کوئی دوسری چیز نہیں۔ رہنماؤں نے کہا کہ مسلم حکمرانوں کی دینی ذمہ داری بنتی ہے کہ اقوام متحدہ میں حرمت انبیاء کی قرار داد منظور کرائیں، جو ملک اس قرار داد کی حمایت نہ کریں ان کا مکمل طور پر تجارتی و سفارتی بائیکاٹ کر دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مغرب کا تمام انحصار مسلم ممالک کے تیل پر ہے، اگر مسلم ممالک تیل کی سپلائی بند کر دیں تو انکی معیشت تباہ ہو جائے گی اور وہ ہمارے تلوے تک چاٹنے پر مجبور ہو جائیں گے، حب رسول ﷺ تقاضا کرتی ہے کہ ہم متحد ہو جائیں اور دشمنان اسلام کو عبرت ناک سبق سکھا دیں تاکہ پھر کسی کو توہین رسالت کی جرات نہ ہو۔ مظاہرے کے اختتام پر فرانس کا پرچم بھی نذرآتش کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 433972
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش