0
Tuesday 20 Jan 2015 23:14

خیبر پختونخوا حکومت کی سانحہ پشاور کی تحقیقاتی رپورٹ 15 روز کے اندر پیش کرنے کی یقین دہانی

خیبر پختونخوا حکومت کی سانحہ پشاور کی تحقیقاتی رپورٹ 15 روز کے اندر پیش کرنے کی یقین دہانی
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا مشتاق غنی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے شہداء کے لواحقین کے لیے گرانٹ پانچ لاکھ سے بڑھا کر 20 لاکھ روپے کردی ہے۔ شہداء فورم کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے سانحہ پشاور کی تحقیقاتی رپورٹ 15 دن کے اندر پیش کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں چہلم کی تقریب کے بعد شہداء فورم کے صدر کے ساتھ میڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ شہداء کے لواحقین کے لیے گرانٹ میں اضافہ کیا گیا ہے، زخمی بچوں کے علاج کے لیے جو بھی کرنا پڑا صوبائی حکومت کرے گی۔ شہداء فورم کے صدر عابد رضا کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت وعدہ نے کیا ہے کہ سانحہ پشاور کی تحقیقاتی رپورٹ 15 دن کے اندر پیش کردی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 433978
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش