0
Tuesday 20 Jan 2015 23:51

سانحہ پشاور کا غم ناقابل فراموش ہے، میجر جنرل (ر) حامد شفیق

سانحہ پشاور کا غم ناقابل فراموش ہے، میجر جنرل (ر) حامد شفیق
اسلام ٹائمز۔ گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر میجر جنرل (ر) حامد شفیق نے کہا ہے کہ سانحہ پشاور کاغم ناقابل فراموش ہے، تاہم اس قسم کے سانحات سے بچنے کیلئے ہمیں باہمی اتحاد و اتفاق کو فروغ دینا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہدائے پشاور کے چہلم کے سلسلے میں گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان میں منعقد ہونیوالی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے افسران، اہلکاران اور طلباء کی بڑی تعداد موجود تھی۔ وائس چانسلر نے کہا کہ پاکستان ایک نظریاتی ملک ہے۔ کلمہ کے نام پر قائم ہونیوالے اس ملک کو نقصان پہنچانے کیلئے ہمیشہ اسلام دشمن قوتیں متحرک رہی ہیں۔ ملک کے اندر دہشتگردی، بدامنی میں بھی اسلام اور پاکستان دشمن قوتیں ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ پاک کے دین میں امن و سلامتی ہے۔ ہم نے اسلامی تعیلمات سے روگردانی کی، جسکی وجہ سے پوری دنیا میں مسلمان مسائل و مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں۔ اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامیں اور نبی کریم(ص) کی تعلیمات پر عملی طور پر عمل پیرا ہوں، تاکہ ہمیں ہر قسم کے مسائل سے نجات مل سکے۔ اس موقع پر شہداء کے ایصال ثواب اور پاکستان کے استحکام کیلئے دعا مانگی گئی۔
خبر کا کوڈ : 433980
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش