0
Wednesday 21 Jan 2015 00:53

حوثی قبائل یمن کے صدارتی محل میں داخل

حوثی قبائل یمن کے صدارتی محل میں داخل
اسلام ٹائمز۔ یمن کے دارالحکومت صنعا میں حوثی قبائل سکیورٹی فورسز کے ساتھ مختصر لڑائی کے بعد صدارتی محل میں داخل ہوگئے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق حوثی جنگجوؤں کے ساتھ جھڑپ میں صدارتی محل کی حفاظت پر مامور دو اہلکار مارے گئے ہیں، جبکہ ایک حوثی جنگجو بھی جاں بحق ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق صدارتی محل کے محافظوں نے محل کا کنٹرول حوثیوں کے حوالے کردیا ہے، جس میں یمنی صدر منصور ہادی کا دفتر قائم ہے۔ دوسری جانب یمنی وزیر اطلاعات نے اپنے بیان میں کہا ہے یمنی صدر خیریت سے ہیں اور محفوظ مقام پر ہیں۔ یمن کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بند کمرے میں مشاورتی اجلاس بھی بلانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کی درخواست برطانیہ کی جانب سے پیش کی گئی ہے۔ حوثی قبائل کی پیشقدمی اور صدارتی محل پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ صدر منصور ہادی کی حکومت جلد ختم ہوسکتی ہے۔ اس سے قبل سرکاری ٹی وی کی عمارت پر بھی حوثیوں نے قبضہ حاصل کرلیا ہے۔ جس کی لڑائی میں پچاس سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ 
خبر کا کوڈ : 433996
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش