0
Wednesday 21 Jan 2015 03:06

جاپان نے داعش کی دھمکی کے سامنے جھکنے سے انکار کردیا

جاپان نے داعش کی دھمکی کے سامنے جھکنے سے انکار کردیا
اسلام ٹائمز۔ جاپانی وزیراعظم شنزوایبے نے داعش کی دو جاپانی یرغمالیوں کو قتل کرنے کی دھمکی پر جھکنے اور ان کے تاوان ادا کرنے کے مطالبے کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس جنگجو گروپ کا یرغمالیوں کو قتل کرنے کی دھمکی دینا ناقابل قبول فعل ہے اور وہ دہشت گردی کی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں۔ مشرق وسطیٰ کے دورے کے موقع پر نیوز کانفرنس میں گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ داعش کی جنگ سے متاثرہ ممالک کے لیے بیس کروڑ ڈالرز کی امداد کا وعدہ پورا کریں گے۔ انھوں نے ہفتے کے روز یہ امداد دینے کا اعلان کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو دہشت گردی کے سامنے نہیں جھکنا چاہیے اور اس کو دہشت گردی کے خلاف مل جل کر اقدامات کرنا ہوں گے۔ داعش نے دو جاپانی یرغمالیوں کینجی گوٹو جوگو اور ہارونا یوکاوا کی ایک ویڈیو جاری کی ہے۔ کسی صحرائی علاقے میں فلمائی گئی اس ویڈیو میں ان دونوں جاپانی شہریوں نے نارنجی رنگ کے کپڑے پہنے ہوئے ہیں اور ان کے ساتھ داعش کا ایک نقاب پوش جنگجو چاقو لیے کھڑا بول رہا ہے۔ اس نے جاپانی عوام کو مخاطب کرکے کہا ہے کہ ''ان کے پاس اپنی حکومت پر دباؤ ڈالنے کے لیے ۷۲ گھنٹے کی مہلت ہے۔ وہ جاپانی حکومت کو امریکا کی قیادت میں اتحاد کی داعش مخالف مہم کی حمایت سے بازرکھنے کے لیے دباؤ ڈالیں''۔ ویڈیو میں داعش کے نقاب پوش جنگجو نے جاپانی یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے میں ۲۰ کروڑ ڈالرز تاوان ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور دھمکی دی ہے کہ اگر ان کے یہ دونوں مطالبے نہ مانے گئے تو یرغمالیوں کو قتل کردیا جائے گا۔ قبل ازیں جاپانی حکومت نے ان دونوں یرغمالیوں کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد کہا تھا کہ وہ دہشت گردی کے آگے نہیں جھکے گی۔ 
خبر کا کوڈ : 434018
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش