0
Wednesday 21 Jan 2015 10:47

شان نبی اکرم (ص) میں گستاخی کے خلاف 23 جنوری کو کشمیر بند کی کال

شان نبی اکرم (ص) میں گستاخی کے خلاف 23 جنوری کو کشمیر بند کی کال
اسلام ٹائمز۔ پیغمبر اسلام رسول نازنین (ص) کی شان میں گستاخی کے خلاف متحدہ اہل سنت کشمیر نے 23 جنوری کو کشمیر بند کی کال دی ہے اور اس سلسلے میں عوام کو تعاون دینے کی اپیل کی ہے، متحدہ اہل سنت کے ترجمان قاضی احمد یاسر کے مطابق فرانسیسی رسالے میں نبی کریم (ص) کی شان میں گستاخانہ حرکت کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے متحدہ اہل سنت نے 23 جنوری کو پورے کشمیر میں ہڑتال کی کال دی ہے اور اس سلسلے میں تمام مسلمانوں سے ہڑتال کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے، بیان میں تمام مسلمانوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس بد حرکت، جس نے تمام دنیا کے مسلمانوں کے دل مجروح کر دئے ہیں، کے خلاف یک جٹ ہو کر اقوام عالم کو یہ پیغام دے کہ مسلمان کسی بھی صورت میں اپنے پیغمبر آخر زماں (ص) کی شان کے خلاف ذرا سی بھی گستاخی برداشت نہیں کر سکتے ہیں اور اسکے خلاف ہر دل سے احتجاج کی صدا آرہی ہے جبکہ ناموس رسالت کی حفاظت کرنا ہر مسلمان کا اولین فرض ہے، موصولہ تفصیلات کے مطابق آج متحدہ اہل سنت اس حوالے سے مزید لائحہ عمل مرتب کر ے گی۔
خبر کا کوڈ : 434038
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش