0
Wednesday 21 Jan 2015 09:30

ایران پر مزید پابندیاں عائد کرنے سے سفارتکاری کو نقصان پہنچے گا، باراک اوباما

ایران پر مزید پابندیاں عائد کرنے سے سفارتکاری کو نقصان پہنچے گا، باراک اوباما
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان سے لیکر پیرس تک دنیا بھر میں دہشتگردی کے شکار لوگوں کے ساتھ ہے، یہ بات انہوں نے کانگریس سے سالانہ اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں کہی۔ امریکی صدر براک اوباما نے کانگریس سے سالانہ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم دہشت گردوں کا شکار کرنے اور انکے نیٹ ورک کا خاتمہ کرنے کا عمل جاری رکھیں گے، اس سلسلے میں امریکہ یک طرفہ طور پر کارروائی کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ اوباما کا کہنا تھا کہ ا نکے صدارتی دور میں امریکہ نے ایسے دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں کی، جن سے امریکہ اور اسکے اتحادیوں کو براہ راست خطرہ لاحق تھا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ گذشتہ 13 سال میں ہم نے کچھ مہنگے سبق بھی سیکھیں ہیں۔ ہماری دو نسلوں نے خطرناک اور مہنگی جنگیں لڑیں، لیکن وقت سے بہت کچھ سیکھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اب اپنی فوج استعمال کرنے کے بجائے، جہاں جس کا مسئلہ ہے اسے وہاں تربیت اور فنڈ دے کر مضبوط کرنے کی پالیسی پر گامزن ہیں۔ اوباما نے کہا کہ 6 سال پہلے امریکی معیشت کو مضبوط کرنے کا وعدہ کیا تھا اور مثبت پالیسیوں سے اچھے نتائج سامنے آئے ہیں۔ معیشت کی بحالی کے لئے عدم مساوات کو ختم کرنا ہوگا۔ ایران پر مزید پابندیاں عائد کرنے حوالے سے اوباما کا کہنا تھا کہ ایسا کرنے سے سفارتکاری کو نقصان پہنچے گا۔ امریکہ کو کیوبا کے ساتھ بہتر تعلقات استوار کرنا ہوں گے، جس کے لئے کانگریس قانون سازی کرے۔
خبر کا کوڈ : 434040
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش