QR CodeQR Code

قبائلی علاقوں میں امن و ترقی کیلئے جنگ لڑی جا رہی ہے، پرویز رشید

21 Jan 2015 12:26

اسلام ٹائمز: وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے مزید کہا کہ قبائلی علاقوں سے دنیا کا امن اور پاکستان کا مستقبل وابسطہ ہے۔ ایسا امن قائم کریں گے کہ والدین بچوں کے بارے میں فکر مند نہ ہوں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں میں لڑی جانے والی جنگ پر پوری دنیا کی نظریں مرکوز ہیں۔ پرجنگ امن، ترقی اور آنے والی نسلوں کے مستقبل کے لئے لڑی جا رہی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے مزید کہا کہ قبائلی علاقوں سے دنیا کا امن اور پاکستان کا مستقبل وابسطہ ہے۔ ایسا امن قائم کریں گے کہ والدین بچوں کے بارے میں فکر مند نہ ہوں۔ ہم کسی کو اپنا امن چھیننے نہیں دیں گے۔ پرویز رشید سے ٹرائیبل یونین آف جرنلسٹ وانا اور لدھا پریس کلب کے وفد نے بھی ملاقات کی۔


خبر کا کوڈ: 434067

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/434067/قبائلی-علاقوں-میں-امن-ترقی-کیلئے-جنگ-لڑی-جا-رہی-ہے-پرویز-رشید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org