QR CodeQR Code

بحرانوں سے نجات کے لیے تمام جماعتیں متحد ہو جائیں، جاوید ہاشمی

21 Jan 2015 16:52

اسلام ٹائمز: اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے سینیئرسیاستدان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے سب سے پہلے خیبر پختونخواہ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ درست کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سینیئر سیاستدان مخدوم جاویدہاشمی نے کہا ہے کہ پاکستان کو دہشت گردی سمیت سنگین بحرانوں سے نجات دلانے کے حکومت اور پارلیمانی جماعتوں کو متحد ہونا پڑے گا۔ مسائل کا شکار قوم اب احتجاجی سیاست کی متحمل نہیں ہو سکتی، ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے ملاقاتیں کرتے ہوئے کیا۔ مخدوم جاوید ہاشمی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے سب سے پہلے خیبر پختونخواہ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ درست کیا ہے۔ اس وقت پاکستان گھمبیر مسائل کا شکار ہے، اکیلی حکومت ان مسائل کو نہیں حل کرسکتی اس کے لیے پوری سیاسی قیادت کو متحد ہونا پڑے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف پاکستان کو دہشت گردوں سے پاک کرنے اور نئی نسل کو دہشت گردی سے پاک پُرامن پاکستان دینے کے مشن پر گامزن ہیں، ضرب عضب آپریشن میں عوام پاک فوج کے ساتھ ہے۔


خبر کا کوڈ: 434103

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/434103/بحرانوں-سے-نجات-کے-لیے-تمام-جماعتیں-متحد-ہو-جائیں-جاوید-ہاشمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org