QR CodeQR Code

حالیہ پٹرولیم پحران پر وزیراعظم خود مستعفی ہوں، جمشید دستی

21 Jan 2015 16:52

اسلام ٹائمز: زکریا یونیورسٹی ملتان میں طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے رُکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ عوام کو پٹرولیم کی مد میں سہولیات دینے کی بجائے ذلیل وخوار کیا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی، ملک خونی انقلاب کی طرف بڑھ رہا ہے، حالیہ پٹرولیم کے بحران پر سیکرٹری کو معطل کرنے کی بجائے وزیراعظم خود مستعفی ہوں، مسلم لیگ ن جان بوجھ کر ملک کو بحرانوں میں دھکیل رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے بہائوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ جمشید دستی کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں نہ پانی، نہ بجلی، نہ گیس اور نہ ہی فرنس آئل دستیاب ہے، اُنہوں نے کہا کہ ملک پر کرپٹ ٹولے کاراج ہے، عوام کو پٹرولیم کی مد میں سہولیات دینے کی بجائے ذلیل وخوار کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے پٹرولیم مصنوعات سے جڑا مزدور طبقہ فاقوں پر مجبور ہے۔ جمشید دستی نے کہا کہ میاں نوازشریف اور شہباز شریف نے اپنی حکومت بچانے کے چکر میں عوام سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی ہے جس کی وجہ سے لوگ خودکشیوں پر مجبور ہیں۔ کرپٹ انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے لوگوں کو آج مردہ جانوروں کا گوشت کھلایا جا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 434105

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/434105/حالیہ-پٹرولیم-پحران-پر-وزیراعظم-خود-مستعفی-ہوں-جمشید-دستی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org