QR CodeQR Code

کراچی میں فوج آئی تو سب سے زیادہ چیخ و پکار ایم کیو ایم ہی کریگی، شرجیل میمن

21 Jan 2015 15:24

اسلام ٹائمز: سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ یہ کہنا غلط ہے کہ ایم کیو ایم حکومت کا حصہ نہیں، کیونکہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان 12 سال سے بیٹھے ہیں، جن کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ سے ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات سندھ اور پیپلز پارٹی کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ یہ کہنا غلط ہے کہ ایم کیو ایم حکومت کا حصہ نہیں، کیونکہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان 12 سال سے بیٹھے ہیں، جن کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ سے ہے۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کا یہ کہنا غلط ہے کہ وہ حکومت کا حصہ نہیں، کیونکہ متحدہ قومی موومنٹ بلاواسطہ یا بلواسطہ حکومت کا حصہ ہے، اور گزشتہ 12 سال سے گورنر سندھ کے عہدے پر فائز ڈاکٹر عشرت العباد خان کا تعلق ایم کیو ایم سے ہی ہے اور وہ تمام حکومتی فیصلوں سے آگاہ ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ ایم کیو ایم جب حکومت میں ہوتی ہے تو انہیں سب اچھا لگتا ہے، اور جب حکومت میں نہیں ہوتی تو الزامات لگاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے مارشل لاء کا مطالبہ غیر سنجیدہ رویہ ہے، اگر فوج آئی تو سب سے زیادہ شور بھی ایم کیو ایم ہی مچائے گی۔ وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ کراچی آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں دہشتگرد گرفتار ہو رہے ہیں، جبکہ رینجرز اور پولیس کے ایکشن پر ایم کیو ایم کی جانب سے الزامات لگائے جاتے ہیں، تاہم گورنر سندھ ایم کیو ایم سے ہیں اور وہ تمام فیصلوں کا حصہ ہوتے ہیں، اس لئے حکومت پر الزامات لگانا درست نہیں، اور اگر کوئی شکوہ شکایت ہے تو اسمبلی میں پیش کئے جائیں۔


خبر کا کوڈ: 434109

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/434109/کراچی-میں-فوج-آئی-سب-سے-زیادہ-چیخ-پکار-ایم-کیو-ہی-کریگی-شرجیل-میمن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org