0
Wednesday 21 Jan 2015 19:52

مسلمانوں کا اتحاد پوری انسانیت کیلئے وقت کی اہم ضرورت ہے، صاحبزادہ سلطان احمد علی

مسلمانوں کا اتحاد پوری انسانیت کیلئے وقت کی اہم ضرورت ہے، صاحبزادہ سلطان احمد علی
اسلام ٹائمز۔ اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین کے مرکزی جنرل سیکرٹری صاحبزادہ سلطان احمد علی اور معروف مذہبی سکا لر صاحبزادہ سلطان محمد علی نے کہا ہے کہ نبی رحمت ؐنے امن اور محبت کا پیغام دیا۔ خوشاب میں حق باہو میلاد مصطفی ؐکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کا اتحاد پوری انسانیت کیلئے وقت کی اہم ضرورت ہے، پاکستان اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں کا نشانہ ہے، قوم کو خواب غفلت سے بیدار ہونا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ مومن کی زبان اس کے دل کے پیچھے رہتی ہے، اس لئے حضورؐ کا اخلاق اور آپ کی تعلیمات ہر مسلمان کیلئے ایک روشن مثال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے متحد ہونے سے ہی نبی پاکؐ کے پیارے دین اور امت کا تحفظ ممکن ہے۔ کانفرنس کی صدارت صاحبزادہ سلطان محمد علی نے کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انسانیت کی پہچان ہی انسان کی زندگی کا حقیقی مقصد ہونا چاہئے۔
خبر کا کوڈ : 434161
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش