0
Thursday 22 Jan 2015 10:07

عوام کو جلد کرپٹ حکومت سے نجات مل جائے گی، بیرسٹر سلطان

عوام کو جلد کرپٹ حکومت سے نجات مل جائے گی، بیرسٹر سلطان
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ 12 ممبران اسمبلی کی مکمل حمایت حاصل ہے، عنقریب یہ تعداد نصف سے تجاوز کر جائے گی۔ مجید نامے فتنے سے جلد عوام کو نجات ملنے والی ہے، حکمران دونوں ہاتھوں سے ریاستی خزانہ لوٹ رہے ہیں۔ میڈیکل کالج میرپور کے دو ارب کے منصوبوں کا ٹھیکہ دینے لیے منظور نظر فرم سے تیس کروڑ روپے بطور نذرانہ لیے جا چکے ہیں۔ اس وقت میگا پراجیکٹ، میگا کرپشن منصوبے بن چکے ہیں۔ میں نے جب ملین مارچ کیا تو بھارتی وزیراعظم مودی اور چوہدری عبدالمجید کو یکساں طور پر تکلیف ہوئی، دونوں نے اسے ناکام بنانے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگایا۔ فوجی عدالتوں کے ساتھ احتساب عدالتیں بھی قائم ہونی چاہیں تاکہ کرپٹ حکمرانوں کو سخت سزائیں دلائی جا سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے میرپور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

بیرسٹر سلطان نے اپنے خطاب میں کہا کہ سرکاری ملازمیں مجید کی کرپشن کا حصہ نہ بنیں کیونکہ سیاست دان تو اکثر اوقات بچ نکلتے ہیں لیکن ملازمین کو ہمیشہ قربانی کا بکرا بننا پڑتا ہے۔ عنقریب ایک اور ہوش ربا کرپشن سیکنڈل منظرعام پر لانے والا ہوں جس سے وزیراعظم کی نیندیں حرام ہو جائیں گی، انہیں ناکوں چنے چبائوں گا۔ انھوں نے کہا کہ میں میدان عمل میں نکل آیا ہوں عنقریب ہمارے ہاتھ ہوں گے اور کرپشن میں لتھڑے ہوئے حکمرانوں کے گریبان ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 434255
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش