QR CodeQR Code

اذان سے قبل درود پاک پڑھنا قانون کی خلاف ورزی نہیں، پیر محمد امین الحسنات

22 Jan 2015 12:14

اسلام ٹائمز: وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ لاوڈ اسپیکر ایکٹ کی آڑ میں حکومت اور فوج کی توجہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ سے ہٹانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ یہ جنگ ہماری بقا کی جنگ ہے، گستاخانہ خاکوں کا جواب اس انداز میں دیا جائے جس کے باعث یہ خاکے شائع کرنے والے پشیمان ہوں۔


اسلام ٹائمز۔ سرپرست اعلیٰ قومی سیرت کونسل و وزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی پیر محمد امین الحسنات شاہ نے کہا کہ 16 دسمبر کا دن ہماری تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا، جب معصوم بچوں کے خون سے ہولی کھیلی گئی، وفاقی وزیر نے لاوڈ اسپیکر ایکٹ کے حوالہ سے موجود تحفظات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس سلسلہ میں ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو تمام تر معاملات کی نگرانی کرے گی، اور گرفتار افراد کے کیسز جلد واپس لے کر انہیں جلد رہا کر دیا جائے گا۔ درود پاک پڑھنا قانون کی قطعاً خلاف ورزی نہیں، اس موضوع کی آڑ میں حکومت اور فوج کی توجہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ سے ہٹانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ یہ جنگ ہماری بقا کی جنگ ہے، گستاخانہ خاکوں کا جواب اس انداز میں دیا جائے جس کے باعث یہ خاکے شائع کرنے والے پشیمان ہوں، نا کہ قومی املاک کو نقصان پہنچایا جائے، ان خاکوں کے جواب میں عوام کو چاہیے کہ پچاس ہزار بچوں کو دینی تعلیم کے لئے وقف کر دیں۔ یہ خاکے بنانے والوں کے لئے پریشانی کا باعث ہو گا نہ کہ پاکستانی قوم کے لئے۔


خبر کا کوڈ: 434277

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/434277/اذان-سے-قبل-درود-پاک-پڑھنا-قانون-کی-خلاف-ورزی-نہیں-پیر-محمد-امین-الحسنات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org