QR CodeQR Code

پاکستان نے جماعت الدعوۃ کے فنڈز منجمد کر دیے، تسنلیم اسلم

22 Jan 2015 12:58

اسلام ٹائمز: ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے امید ظاہر کی ہے کہ امریکی صدر بھارت کے دورہ کے دوران کنٹرول لائن پر کشیدگی کا معاملہ اٹھائیں گے۔ بھارت نے خود کشمیریوں کو قتل کیا تاکہ پاکستان کو بدنام کیا جا سکے۔


اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران بتایا کہ پاکستان نے جماعت الدعوۃ کے فنڈز منجمد کر دیئے ہیں، جماعت الدعوۃ اقوام متحدہ کی پابندیاں عائد کرنے والی کمیٹی کی لسٹ میں شامل ہے اور فہرست میں شامل تنظیموں کے فنڈز منجمد کیے جاتے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے امید ظاہر کی ہے کہ امریکی صدر بھارت کے دورہ کے دوران کنٹرول لائن پر کشیدگی کا معاملہ اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے خود کشمیریوں کو قتل کیا تاکہ پاکستان کو بدنام کیا جا سکے، بھارت میں زبردستی ہندو بنائے جانے کی مہم انسانی حقوق کے خلاف ورزی ہے۔ ترجمان نے بھارت میں مسلمانوں کو جلائے جانے کے واقعے پر تشویش کا اظہار کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ریاض پیرزادہ کے بیان پر ان کی اپنی تردید آ چکی ہے۔


خبر کا کوڈ: 434286

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/434286/پاکستان-نے-جماعت-الدعوۃ-کے-فنڈز-منجمد-کر-دیے-تسنلیم-اسلم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org