0
Thursday 22 Jan 2015 17:08

کراچی ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے زیرِ انتظام ہوٹل میں 2 مسافر خواتین کی پراسرار موت

کراچی ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے زیرِ انتظام ہوٹل میں 2 مسافر خواتین کی پراسرار موت
اسلام ٹائمز۔ قومی انٹرنیشنل ایئرلائنز کے زیرِ انتظام ایئرپورٹ ہوٹل میں عمرہ کی ادائیگی کے بعد کراچی پہنچنے والی 2 خواتین پراسرار طور پر مردہ حالت میں پائی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق عمرہ کی ادائیگی کے بعد رات گئے کراچی ایئرپورٹ پہنچنے والی 2 خواتین پی آئی اے کے زیر انتظام ایئرپورٹ ہوٹل میں مردہ پائی گئیں۔ مسافر خواتین اہل خانہ کے ساتھ کل جدہ سے کراچی پہنچی تھیں، جنہیں لاہور اور پشاور جانا تھا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق مردہ پائی گئی خواتین کی شناخت اختر بی بی اور گل حسینی افروز کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ اختر بی بی لاہور اور گل حسینی افروز کا تعلق پشاور سے تھا، جنہیں آج اپنی منزل کی جانب روانہ ہونا تھا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق دونوں خواتین کی ہلاکت سے متعلق تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 434352
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش