0
Thursday 22 Jan 2015 19:24

ملتان، داعش کے حق میں وال چاکنگ، یزمان سے کالعدم تنظیم کا کارکن گرفتار

ملتان، داعش کے حق میں وال چاکنگ، یزمان سے کالعدم تنظیم کا کارکن گرفتار
اسلام ٹائمز۔ ملتان شہر میں دہشت گرد تنظیم داعش کے حق میں وال چاکنگ کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہو گیا ہے جبکہ منڈی یزمان سے پولیس نے کالعدم تنظیم کے کارکن کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق داعش کے حق میں خانیوال روڈ پر وال چاکنگ کی گئی جس پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ دوسری طرف تھانہ ہیڈ راجکاں پولیس نے چک نمبر 36 ڈی این بی کے رہائشی مولوی حلیم کو گرفتار کر لیا ہے جس کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ ملزم چند لوگوں میں حکومت کے خلاف اشتعال انگیزی پھیلا رہا تھا جسے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ سٹی پولیس نے فورتھ شیڈول میں شامل عبید الرحمن کے خلاف علاقے سے بغیر اطلاع غائب ہونے پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 434368
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش