0
Thursday 22 Jan 2015 19:23

حالات سے توجہ ہٹانے کے لیے پٹرول کا بحران پیدا کیا گیا، حامد سعید کاظمی

حالات سے توجہ ہٹانے کے لیے پٹرول کا بحران پیدا کیا گیا، حامد سعید کاظمی
اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر مذہبی اُمور و جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی رہنما صاحبزادہ حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ ملک اس وقت سنگین حالات سے گزر رہا ہے، پٹرول بحران چند عناصر نے موجودہ حالات سے توجہ ہٹانے کے لیے پیدا کیا۔ جماعت اہلسنت پُرامن تنظیم ہے اور ملک میں ہونے والی ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتی ہے اور پاک فوج کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کی مکمل حمایت کا اعلان کرتی ہے، فرانس میں ایک جریدے نے گستاخانہ خاکے شائع کیے جس پر چند عناصر نے حملہ کرکے کئی لوگوں کو مارا جس پر تمام مغربی ممالک اکٹھے ہوگئے۔ اس کے بعد دوبارہ گستاخانہ خاکے شائع کر کے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری کی گئی، اس موقع پر تمام مسلمان ممالک کو چاہیے کہ ان ممالک کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ''اسلام ٹائمز ''کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں کیا۔ حامد سعید کاظمی نے مزید کہا کہ پٹرول بحران کو سازش قرار دینا حکمرانوں کی کمزوری ہے نان ایشوز کو ایشو بنایا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 434370
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش