QR CodeQR Code

گستاخانہ خاکوں کی اشاعت، جمعہ کو کشمیر بھر ہڑتال کی جائے، متحدہ علماء اہلسنت

22 Jan 2015 22:23

اسلام ٹائمز: قاضی یاسر نے کہا کہ بحثیت مسلمان ہم سب پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اس قسم کی گستاخی کے خلاف بلا لحاظ مسلک سراپا احتجاج ہوں، اس لئے متحدہ علماء اہلسنت 23 جنوری جمعہ کو ہڑتال کرنے کی اپیل کرتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء اہلسنت جموں و کشمیر نے فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف جمعہ کو مکمل ہڑتال کرنے کی اپیل کی ہے، بدھ کو سرینگر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ علما اہلسنت کے ترجمان اعلیٰ قاضی یاسر احمد نے کہا کہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں اور مسلمان پیغمبر آخر الزمان (ص) کی شان میں کسی بھی گستاخی کو برداشت نہیں کرسکتا، انہوں نے کہا کہ وہ یہ توقع کررہے تھے کہ حریت کانفرنس اس اشاعت کے خلاف ہڑتال کی کال دے گی تاہم جب ایسا نہیں ہوا۔ قاضی یاسر نے کہا کہ بحثیت مسلمان ہم سب پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اس قسم کی گستاخی کے خلاف بلا لحاظ مسلک سراپا احتجاج ہوں، اس لئے متحدہ علماء اہلسنت 23 جنوری جمعہ کو ہڑتال کرنے کی اپیل کرتی ہے۔ انہوں نے تجارتی انجمنوں اور ٹرانسپورٹ اداروں سے اپیل کی کہ وہ ہڑتال میں تعاون کریں اور ناموس رسالت کے تئیں اپنی ذمہ داری کا مسلمہ ثبوت پیش کریں، قاضی یاسر نے کہا کہ اس روز متعدد دینی مراکز، مساجد اور خانقاہوں سے احتجاجی جلوس نکالے جائیں گے اور ائمہ و مبلغین حضرات سے اپیل کی کہ وہ مساجد سے جلوس نکالیں، انہوں نے کہا کہ فروری کے پہلے ہفتے میں متحدہ علماء اہلسنت کا ایک وفد مولانا ریاض الحق نورآبادی کی قیادت میں نئی دہلی جائے گا اور اسلامی ممالک کے سفارت کاروں سے مل کر مستقبل کے پروگرام کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ جموں میں مضربی پاکستان کے رفیوجیوں کی باز آزادکاری کے متعلق انہوں نے کہا کہ بھارت اسرائیل طرز کی پالیسی چلانا چاپتا ہے لیکن ہم کسی بھی حال میاں بھارت کو اس کے ارادوں میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 434399

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/434399/گستاخانہ-خاکوں-کی-اشاعت-جمعہ-کو-کشمیر-بھر-ہڑتال-جائے-متحدہ-علماء-اہلسنت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org