QR CodeQR Code

سعودی عرب، قرآن مجید کے ڈبوں میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام

23 Jan 2015 01:31

اسلام ٹائمز: الجوف کے علاقے میں حدیثہ چیک پوسٹ پر سعودی کسٹم حکام نے قرآن مجید کے غلاف کے طور پر استعمال ہونے والے ڈبوں میں چھپائی گئی لاکھوں کی تعدداد میں منشیات کی گولیاں برآمد کرکے چار مجرموں کو گرفتار کرلیا، منشیات کی گولیوں کی تعداد تقریباً تیس لاکھ بتائی جارہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سعودی کسٹم حکام نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے قرآن مجید کے غلاف کے طور پر استعمال ہونے والے ڈبوں میں لاکھوں کی تعداد میں منشیات کی گولیاں چھپا کر سمگل کرنے کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ آن لائن اخبار "burnews.com" کے مطابق مجرموں نے منشیات Captagon کو تقریباً ۱۴ لاکھ گولیوں کی شکل دے کر ڈبوں میں بند کیا اور ان ڈبوں کے اوپر لکڑی کی پرت چڑھا دی جن پر ”القرآن الکریم“ لکھا تھا، تاکہ انہیں دیکھ کر یہ نظر آئے کہ ان میں قرآن مجید کے نسخے بحفاظت لے جانے کیلئے رکھے گئے ہیں۔ الجوف کے علاقے میں حدیثہ چیک پوائنٹ پر کسٹم اہلکاروں نے منشیات پکڑ کر منصوبہ بناکام بنا دیا۔ ایک اور مقام پر بھی اسی طریقے سے منشیات کی تقریباً ۳۰ لاکھ گولیاں پکڑی گئیں اور یوں کسٹم حکام نے ۴۰ لاکھ سے زائد نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام کر کے مجرموں کو گرفتار کر لیا۔


خبر کا کوڈ: 434447

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/434447/سعودی-عرب-قرا-ن-مجید-کے-ڈبوں-میں-منشیات-سمگل-کرنے-کی-کوشش-ناکام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org