0
Friday 23 Jan 2015 14:54

لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کو متحدہ عرب امارات نے انٹر پول کے حوالے کردیا

لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کو متحدہ عرب امارات نے انٹر پول کے حوالے کردیا
اسلام ٹائمز۔ متحدہ عرب امارات نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ سردار عذیر جان بلوچ کو انٹرپول کے حوالے کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس سے قبل سندھ حکومت کی جانب سے عذیر بلوچ کی حوالگی کے لئے دفتر خارجہ کے توسط سے کاغذات متحدہ عرب امارات کے حکام کو پہنچا دیئے گئے تھے۔ عذیر بلوچ کو امارات کی پولیس نے گذشتہ سال 29 دسمبر کو مسقط سے یو اے ای پہنچنے پر حراست میں لیا تھا۔ عذیر بلوچ نے اس سفر کے لئے مبینہ طور پر ایرانی پاسپورٹ استعمال کیا تھا، اسی لئے پاکستان کے ساتھ ساتھ ایرانی حکام بھی عزیر بلوچ کی حوالگی میں گہری دلچسپی لیتے آ رہے ہیں، تاہم اطلاعات کے مطابق پاکستان میں عذیر بلوچ پر سنگین جرائم میں ملوث ہونے کے الزامات کے باعث توقع ہے کہ انٹرپول کی جانب سے اسے پاکستانی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 434530
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش