0
Friday 23 Jan 2015 17:29

یورپی یونین کے مقابلے میں اسلامی یونین بنائی جائے، اے ٹی آئی

یورپی یونین کے مقابلے میں اسلامی یونین بنائی جائے، اے ٹی آئی
اسلام ٹائمز۔ انجمن طلباء اسلام کے مرکزی ترجمان محمد اکرم رضوی نے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کو امت مسلمہ کی غیرت کے لئے عظیم چیلنج قرار دیا ہے۔ دارالعلوم جامعہ ہمدمیہ لاہور میں تحفظ ناموس رسالت ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت ﷺ کے لئے جدوجہد کرنا ہمارے ایمان کا تقاضا ہے، یورپی یونین کے مقابلے میں اسلامی یونین بنائی جائے، گستاخانہ خاکے شائع کرنے والوں کو عالمی دہشت گرد قرار دیا جائے، اقوام متحدہ مقدس شخصیات کی توہین کو سنگین جرم قرار دے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار کے لئے حدود و قیود کا تعین نہ کیا گیا تو دنیا میں انتشار پھیلے گا، ناموس رسالت ﷺ کی پاسبانی ہر مسلمان کا ایمانی فریضہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ گستاخانہ خاکے شائع کرنے والوں کے خلاف کارروائی نہ ہوئی تو بین المذاہب ٹکراؤ کو روکنا مشکل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ توہین آمیز خاکوں کی اشاعت اسلام دشمنی کا مظہر ہے، وزیراعظم کی قیادت میں وفاقی وزراء گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کریں، ہولو کاسٹ پر بات کرنے والوں کو سزا مل سکتی ہے تو توہین آمیز خاکے شائع کرنے والوں کو سزا کیوں نہیں دی جا سکتی۔
خبر کا کوڈ : 434566
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش