QR CodeQR Code

گستاخانہ خاکوں کیخلاف سندھ بھر میں احتجاج اور ریلیاں نکالی گئیں

23 Jan 2015 18:35

اسلام ٹائمز: سکھر میں جے یو آئی کے تحت پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جماعت اسلامی نے محمد بن قاسم پارک سے پریس کلب تک ریلی نکالی، مظاہرین نے فرانس کی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔


اسلام ٹائمز۔ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف سندھ کے مختلف شہروں میں احتجاج اور ریلیاں نکالی گئیں۔ لاڑکانہ میں جمعیت علمائے پاکستان نے درگاہ قائم شاہ بخاری سے باغ جناح چوک تک تحفظ ناموس مصطفی ریلی نکالی، کارکنوں نے گستاخانہ خاکوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ خاکسار تحریک کے زیر اہتمام ناموس رسالت ریلی نکالی گئی۔ اس موقع پر مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فرانس کے ساتھ سفارتی تعلقات فوری ختم کیے جائیں، سکھر میں جے یو آئی کے تحت پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جماعت اسلامی نے محمد بن قاسم پارک سے پریس کلب تک ریلی نکالی۔ مظاہرین نے فرانس کی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھایا جائے۔


خبر کا کوڈ: 434588

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/434588/گستاخانہ-خاکوں-کیخلاف-سندھ-بھر-میں-احتجاج-اور-ریلیاں-نکالی-گئیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org