0
Friday 23 Jan 2015 21:15

پاکستان میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے برداشت نہیں کئے جائیں گے، براک اوباما

پاکستان میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے برداشت نہیں کئے جائیں گے، براک اوباما
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ اگرچہ پاکستان اور امریکا مل کر دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں تاہم پاکستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں قابل قبول نہیں۔ بھارتی اخبار کو دیئے گئے انٹرویو میں براک اوباما کا کہنا تھا کہ امریکا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں استقامت کے ساتھ جما ہوا ہے، نائن الیون اور ممبئی میں دہشت گردی کے واقعات کے بعد دونوں ممالک اپنی سلامتی اوردفاع کے لیے ایک ساتھ کھڑے ہیں اور ممبئی حملے کے پیچھے موجود دہشت گردوں کو ہر حالت میں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اور بھارت کے تعلقات باہمی احترام کے رشتے پر قائم ہیں جہاں دونوں ایک دوسرے کی تاریخ اور روایات سے بخوبی واقف ہیں اور ہم ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات میں مضبوطی کو اہمیت دیتے ہیں، ان تعلقات میں ایک دوسرے کے مفادات کے مد نظر رکھا جا رہا ہے۔

ایک اور سوال کے جواب میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ یہ سچ ہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات دو طرفہ خواہش کے باجود تیزی کے ساتھ مضبوط نہیں ہو سکے تاہم دونوں ممالک کے تعلقات میں گہرائی پیدا کرنے کی موجودہ کوششیں کامیاب رہی ہیں، گزشتہ کچھ سالوں سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں 60 فیصد اضافہ ہوا ہے اور امریکی اور بھارتی نوجوانوں کو ملازمت کے بہتر مواقع میسر آئے ہیں جب کہ دونوں ممالک کی فوجوں کے درمیان مشترکہ فوجی مشقوں میں بھی اضافہ ہوا۔
خبر کا کوڈ : 434618
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش