0
Saturday 24 Jan 2015 01:29

عمران خان اور طاہرالقادری کی سعودی عرب میں موجودگی کسی جدہ پلان کا حصہ نہیں، شاہ محمود قریشی

عمران خان اور طاہرالقادری کی سعودی عرب میں موجودگی کسی جدہ پلان کا حصہ نہیں، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن آپس میں اختلافات کے باوجود ایک دوسرے کے ساتھ ملے ہوئے ہیں، عمران خان کے نام پر دونوں جماعتوں کے مفادات ایک ہو جاتے ہیں، 29 دسمبر کو حکومت کے ساتھ طے شدہ معاہدے پر دستخط ہونا تھے مگر معاملات ابھی تک جوں سے توں ہیں۔ پی ٹی آئی جتنی تعاون کر سکتے تھے کر دی مزید مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں۔ میری رائے میں تحریک انصاف کو سینیٹ الیکشن می حصہ لینا چاہیے۔ سعودی عرب میں عمران خان اور طاہرالقادری کی کوئی ملاقات طے نہیں ہے۔ پٹرول بحران خودساختہ اور حکمرانوں کی نااہلی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ دینی مدارس کی واضح اکثریت کسی دہشت گردی میں ملوث نہیں ہے اگر حکومت کے پاس کچھ ٹھوس شواہد موجود ہیں اُنہیں چاہیے کہ وہ وفاق المدارس اور متعلقہ افراد کو اعتماد میں لے کر کوئی لائحہ عمل طے کریں۔ بلاتفریق دینی مدارس کے خلاف کوئی بھی اقدام ایک حساس معاملہ ہے، دینی مدارس کے زعماء کو اعتماد میں لے کر اقدامات اُٹھائے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 434634
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش