QR CodeQR Code

حکومت کا اسلحہ لائسنس کے اجراء پر پابندی اٹھانے کا فیصلہ، سمری وزیراعظم کو ارسال

24 Jan 2015 00:51

اسلام ٹائمز: پہلے مرحلے میں غیر ممنوعہ اسلحہ لائسنس پر پابندی اٹھانے کی تجویز دی گئی ہے۔ پابندی کے خاتمے کے بعد نجی سیکیورٹی کمپنیوں کو اسلحہ لاسنس جاری کیے جاسکیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت نے اسلحہ لائسنس کے اجراء پر پابندی اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔ وزارت داخلہ نے سمری وزیراعظم کو بھیج دی۔ ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق اسلحہ لائیسنسوں کے اجراء پر پابندی اٹھانے کیلئے سمری وزیراعظم کو بھیج دی گئی ہے۔ پہلے مرحلے میں غیر ممنوعہ اسلحہ لائسنس پر پابندی اٹھانے کی تجویز دی گئی ہے۔ پابندی کے خاتمے کے بعد نجی سیکیورٹی کمپنیوں کو اسلحہ لاسنس جاری کیے جاسکیں گے، اہم سرکاری اور غیر سرکاری شخصیات کو بھی اسلحہ لائسنس جاری کئے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 434661

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/434661/حکومت-کا-اسلحہ-لائسنس-کے-اجراء-پر-پابندی-اٹھانے-فیصلہ-سمری-وزیراعظم-کو-ارسال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org