0
Saturday 24 Jan 2015 21:07

پولیس نے یوفون کے اشتراک سے ایمرجنسی الرٹ سسٹم کا آغاز کر دیا

پولیس نے یوفون کے اشتراک سے ایمرجنسی الرٹ سسٹم کا آغاز کر دیا
اسلام ٹائمز۔ ملک میں سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال کے پیش نظر پنجاب پولیس نے یوفون کے اشتراک سے محض ایک کلک کے ذریعے استعمال ہونیوالی ایمرجنسی الرٹ سسٹم کا آغاز کر دیا ہے، تاکہ محکمہ پولیس کے آپریشنز کو سہولت فراہم کی جائے۔ اس نظام کو صوبے بھر کے سکولوں تک توسیع دی جائے گی۔ یہ نظام بالکل بلامعاوضہ ہے، اس لئے بیلنس کی کمی کی وجہ سے کوئی ایمرجنسی الارم مسترد نہیں ہو گا۔ اس کے علاوہ اسے صرف جدید سمارٹ فونز استعمال کرنے کے بجائے کسی بھی موبائل فون پر یوفون کی سم کے ذریعے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس سہولت سے مستفید ہونے کیلئے سکولوں اور دیگر اداروں کو اپنے یوفون نمبر رجسٹر کرانے ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 434809
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش