QR CodeQR Code

ٹیکسلا، علامہ ساجد نقوی کی اقتداء میں بزرگ عالم دین مولانا ظفر علی شاہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

24 Jan 2015 22:34

اسلام ٹائمز: سیکرٹری جنرل ایس یو سی علامہ عارف حسین واحدی بھی اس موقع پر موجود تھے، علامہ ساجد نقوی نے مرحوم کے صاحبزادے سید عمار شاہ کو تعزیت پیش کی۔


اسلام ٹائمز۔ بزرگ عالم دین مولانا ظفر علی شاہ کی نماز جنازہ امام بارگاہ پیر شاہ فتح حیدر صفدر، ٹیکسلا میں ادا کر دی گئی۔ اہلیان علاقہ کی بڑی تعداد میں شرکت، ہر آنکھ اشکبار، رقت آمیز مناظر دیکھے گئے۔ نماز جنازہ سربراہ شیعہ علماء کونسل علامہ سید ساجد علی نقوی کی اقتداء میں ادا کی گئی، سیکرٹری جنرل ایس یو سی علامہ عارف حسین واحدی بھی اس موقع پر موجود تھے، علامہ ساجد نقوی نے مرحوم کے صاحبزادے سید عمار شاہ کو تعزیت پیش کی۔


خبر کا کوڈ: 434821

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/434821/ٹیکسلا-علامہ-ساجد-نقوی-کی-اقتداء-میں-بزرگ-عالم-دین-مولانا-ظفر-علی-شاہ-نماز-جنازہ-ادا-کر-دی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org