QR CodeQR Code

عالمی تعلقات کا نظام متاثر ہو سکتا ہے،بھارت کی مستقل نشست کے لئے امریکی حمایت پر تحفظات ہیں،پاکستان

9 Nov 2010 10:45

اسلام ٹائمز:پاکستانی دفتر خارجہ کے کے ترجمان نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل میں کوئی بھی اصلاح جو مساوی خود مختاری،یکساں حقوق،حق خود ارادیت اور اجتماعی سلامتی کے اصولوں سمیت اقوام متحدہ کے چارٹر کے بنیادی اصولوں کے منافی ہو،سے یو این چارٹر کے اصولوں پر مبنی بین الاقوامی تعلقات کے نظام کو شدید نقصان پہنچے گا


اسلام آباد:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق پاکستان نے امریکی صدر باراک اوباما کے حالیہ دورہ بھارت کے دوران اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھارت کیلئے مستقل نشست کی حمایت کا نوٹس لیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ امریکا محض عارضی سیاسی مفادات کو مدنظر نہ رکھے،امریکی حمایت سے سلامتی کونسل میں جاری اصلاحات کے عمل میں مشکلات پیدا ہونگی،بھارت کی مستقل نشست کیلئے امریکی حمایت پر تحفظات ہیں اور اس سے عالمی تعلقات کا نظام متاثر ہو سکتا ہے۔ دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ کی جانب سے پاکستان سے مذاکرات شروع کرنے کے بارے بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بھی پڑوسی ملک کے ساتھ اچھے ہمسائے جیسے تعلقات قائم کرنے کا خواہاں ہے اور بھارت سمیت کسی بھی ملک کے خلاف اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ 
دفتر خارجہ کے ترجمان نے پیر کو امریکی صدر کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر نے تسلیم کیا ہے کہ سلامتی کونسل میں اصلاحات ایک مشکل عمل ہے اور اس میں کافی وقت لگے گا،سلامتی کونسل میں اصلاحات کے حوالہ سے پاکستان کا موٴقف اصولوں پر مبنی ہے،کونسل میں کوئی بھی اصلاح جو مساوی خود مختاری،یکساں حقوق،حق خود ارادیت اور اجتماعی سلامتی کے اصولوں سمیت اقوام متحدہ کے چارٹر کے بنیادی اصولوں کے منافی ہو،سے یو این چارٹر کے اصولوں پر مبنی بین الاقوامی تعلقات کے نظام کو شدید نقصان پہنچے گا۔


خبر کا کوڈ: 43491

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/43491/عالمی-تعلقات-کا-نظام-متاثر-ہو-سکتا-ہے-بھارت-کی-مستقل-نشست-کے-لئے-امریکی-حمایت-پر-تحفظات-ہیں-پاکستان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org