0
Sunday 25 Jan 2015 13:34

خیبر ایجنسی، خاصہ دار فورس کیساتھ جھڑپ میں ایک دہشتگرد زخمی

خیبر ایجنسی، خاصہ دار فورس کیساتھ جھڑپ میں ایک دہشتگرد زخمی
 اسلام ٹائمز۔ خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں خاصہ دار فورس اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ میں ایک دہشتگرد زخمی ہوگیا، قمبر خیل بازگڑھ میں کارروائی کے دوران 500 کلوگرام بارودی مواد برآمد کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جمرود میں خاصہ دارفورس کی شدت پسندوں کے ساتھ شدید جھڑپ ہوئی، جس میں ایک دہشتگرد زخمی ہوگیا اور دہشتگرد بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔ ایک اور کارروائی کے دوران قمبرخیل کے علاقے بازگڑھ میں فورسز نے ایک شدت پسند کے خالی گھر میں چھاپہ مارکر 500 کلو گرام بارودی مواد برآمد کرلیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 434920
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش