QR CodeQR Code

کراچی میں پولیس مقابلہ، لیاری گینگ وار کا اہم ملزم ماب بلوچ 2 ساتھیوں سمیت ہلاک

25 Jan 2015 12:24

اسلام ٹائمز: ماب بلوچ قتل، اقدام قتل، اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری کے 70 سے زائد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے شورش زدہ علاقے لیاری میں پولیس مقابلے کے دورن گینگ وار کے اہم کردار ماب بلوچ سمیت دو ملزمان ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس نے لیاری گینگ وار کے اہم ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر لیاری کی افشانی گلی میں کارروائی کی، پولیس کو دیکھ کر ملزمان نے فائرنگ کر دی، جس پر پولیس نے بھی جوابی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں گینگ وار کے اہم کردار ماب بلوچ سمیت دو ملزمان ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لئے سول اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ ماب بلوچ قتل، اقدام قتل، اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری کے 70 سے زائد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔


خبر کا کوڈ: 434939

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/434939/کراچی-میں-پولیس-مقابلہ-لیاری-گینگ-وار-کا-اہم-ملزم-ماب-بلوچ-2-ساتھیوں-سمیت-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org