0
Sunday 25 Jan 2015 14:10

ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کی صوبائی شوریٰ کا دو روزہ اجلاس 31 جنوری کو طلب

ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کی صوبائی شوریٰ کا دو روزہ اجلاس 31 جنوری کو طلب
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید وحید عباس کاظمی نے کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم کی صوبائی شوریٰ کا دو روزہ اجلاس 31 جنوری کو پشاور میں طلب کیا گیا ہے، جس میں تنظیم کی فعالیت، شعبہ جاتی کارکردگی اور دیگر امور پر بحث اور فیصلہ جات کئے جائیں گے، ان کا کہنا تھا کہ اجلاس 31 جنوری بروز ہفتہ شروع ہوگا اور یکم فروری کو دوسرے روز تک جاری رہے گا۔ اجلاس کی صدارت صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید سبطین الحسینی کریں گے، جبکہ صوبائی کابینہ کے اراکین اور تمام اضلاع کے مسئولین شریک ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 434955
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش